فرانس کے صدر فرانزواں اولاند نے امریکہ میں ہوئے صدارتی چناؤ میں فتح یاب
ہونے پر ڈونالڈ ٹرمپ کو خط لکھ کر مبارکباددی اور جلد از جلد مل کر بات
چیت کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ فرانس کے صدارتی دفتر کی جانب سے جاری
خط میں مسٹر اولاند نے مسٹر ٹرمپ سے
کہا کہ ہماری مشترکہ اقدار اور مفادات کے مدنظر میں آپ سے جلد مل کر بات
چیت کرنا چاہوں گا۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ ہمارے عوام کے درمیان کی دوستی اور ہماری مشترکہ تاریخ ہماری مدد کریں گے۔